ماہرہ خان اور صنم سعید ایشیا کی پرکشش خواتین قرار - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, 7 December 2018

ماہرہ خان اور صنم سعید ایشیا کی پرکشش خواتین قرار


 پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور صنم سعید نے ایشیا کی پرکشش خواتین کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے سال 2018 میں ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی جس میں بالی ووڈ حسیناؤں کا نام بھی شامل ہے، عالمی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ نے خوبصورتی کے معاملے میں کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سونم کپور کو شکست دے دی۔
برطانوی جریدے نے جو فہرست جاری کی اُس میں 50 خواتین کے نام شامل ہیں، عوامی رائے کے بعد اس لسٹ کو مرتب کیا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سرفہرست رہیں جبکہ گزشتہ برس وہ تیسرے نمبر پر تھیں، دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا، تیسرے پر نیہا شرما اور چوتھے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام شامل ہے جبکہ صنم سعید فہرست میں 19ویں پوزیشن حاصل کرسکیں۔ پانچویں نمبر پر بھارتی اداکارہ شیوانگی ، چھٹے پر عالیہ بھٹ ساتویں پر سونم کپور، آٹھویں پر حنا خان، نویں پر کترینہ کیف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
ویڈیو بھی دیکھیں
 
ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ‘میں ایک بار پھر ایشیاء کی پرکشش خاتون بننے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ یہ سب اُن کی وجہ سے ہی ممکن ہے‘ صنم سعید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواتین کے حق میں آواز بلند کرنے پر فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، علاوہ ازیں ارمینہ خان نے 24ویں،  مہوش حیات اور اقرار عزیز 46ویں نمبر پر ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad