وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, 24 December 2018

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے



کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے، وزیرِ ریلوے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے۔

 وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کراچی دورے پر پہنچ گئے ہیں، وہ صبح 9 بجے مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔ شیخ رشید کینٹ اسٹیشن پر نئی مال گاڑیوں کا افتتاح کریں گے۔ وزارت ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد صبح 11 بجے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نئی مال گاڑیوں کا افتتاح کریں گے۔


مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہے، ملکی ترقی کیلیے دعائیں

 دو دن قبل وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’مسافروں کو کراچی سے پشاور 8 گھنٹے میں بھی پہنچائیں گے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کے لیے 3 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ایک ٹرین پشاور سے اٹک تک چلائیں گے، دوسری ٹرین راولپنڈی سے ٹیکسلا تک چلے گی، تیسری ٹرین کراچی سے کینجھر جھیل تک چلائی جائے گی۔



شیخ رشید نے کہا کہ اصل ٹارگٹ مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، 25 جنوری کو دوسری کنٹینر ٹرین چلائی جائے گی، چاہتا ہوں نفع نقصان کے بغیرمسافر ٹرینیں چلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اربوں کے اخراجات کے ساتھ ٹرینیں چلانا آسان نہیں، یکم جنوری سے ایک ماہ کے لیے ونٹر ٹرین بھی چلائی جائے گی، خواہش ہے پشاور سے لاہور کے لیے ٹرین چلائیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad