نور کے چشمے........بارگاہِ رسالتﷺ کا ایمان افروز نظارہ - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 25 April 2023

نور کے چشمے........بارگاہِ رسالتﷺ کا ایمان افروز نظارہ

صحرائی وادیاں۔ سورج کی تپش۔ ریت پر کرنیں پڑتی ہیں تو گرم گرم ریت آگ کا نظارہ پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب ﷺ صحرائی زمیں پر بھیجا۔ گلشن کو شاداب کرنا کیا کمال! کمال تو جب ہے کہ پتھروں کو موم کا جگر عطا کر دیا جائے۔ وادیِ سنگلاخ کو باغ و بہار بنا دیا جائے۔ رسول اللہ ﷺ آتے ہیں، اس شان سے کہ جن کے ہاتھوں میں پتھر ہوا کرتے تھے وہ محبتوں کے لالہ و گل بن جاتے ہیں۔ جو بچیوں کو زندہ درگور کر دیا کرتے تھے، وہ بچیوں کے کفیل و پاسباں بن جاتے ہیں۔ جنھیں عصبیتوں پر غرّہ تھا وہ محسنِ آدمیت بن جاتے ہیں- صحرائی زمیں کے سخت کوش انساں شفیق و مہرباں بن گئے۔ مثالی انسان بن گئے:
وہ عہدِ ظلم و جہالت کے دل نما پتھر
نبی سے ملتے رہے آئینوں میں ڈھلتے رہے

سخت مزاج ملیح و نرم ہو گئے۔ 
مثل آئینہ شفاف ہو گئے۔ ہادی و رہبر بن گئے۔

 انسانیت کے مسیحا بن گئے۔ یہ انقلاب یوں ہی نہیں آیا۔ یہ رسول اللہ ﷺ کے قدمِ ناز کی برکتیں تھیں، وجودِ مصطفیٰ ﷺ نے وہ انقلاب برپا کیا کہ دل کی دنیا بدل گئی۔ توحید کا نغمۂ لاہوتی بلند ہوا۔ اذانِ سحر سے صحرائی ماحول مشکبار ہو گیا۔ وحشت دور ہو گئی- وادیِ ریگزار میں قافلے رواں دواں ہو گئے۔ اسلام کا پیغامِ صدق و وفا دور تک پہنچا۔ حضرت صہیب روم سے آئے۔


 حضرت بلال حبشہ سے آئے۔ حضرت سلمان فارس سے آئے۔ رہبر و رہنما بن گئے۔ وادیاں مسخر ہو گئیں۔ کلیاں کھل اٹھیں۔ نبی کونین ﷺ کو بے پناہ اختیارات سے نوازا گیا۔ کامل و اکمل بنایا گیا۔ نبی آخر الزماں کا منصبِ عظمت عطا کیا گیا۔ اختیارات کا یہ عالم کہ لب اقدس وا ہوئے اور جھولیاں بھر بھر دی گئیں۔ حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں: ہم سفر میں تھے۔ رسول اللہ ﷺ کی پاکیزہ رفاقت میسر تھی۔ سخت پیاس لاحق ہو گئی۔ ہم نے بڑی لاچاری کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں مدعا بیان کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے سامنے موجود برتن میں دستِ اقدس رکھ دیا۔ پھر کیا تھا پانی کے چشمے پھوٹ پڑے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خُذُوْا بِسْمِ اللہِ .....اللہ تعالیٰ کا نام لے کر (پانی) لے لو۔


 حوالہ جات: (۱) دلائل النبوۃ،۱۱/۶، مصباح الظلام فی المستغیثین بخیرالانام علیہ الصلاۃ والسلام فی الیقظۃ والمنام(پکارو یارسول اللہﷺ)، محمد بن موسیٰ المزالی،ص۱۰۵ (۲)پکارو یارسول اللہ،ص۱۰۶ (۳)صحیح مسلم، کتاب المساجد، باب قضاء الصلاۃ الفائتۃ ،۴۷۲/۱،حدیث نمبر ۳۱۱، پکارو یارسول اللہ، ص۱۰۶۔۱۰۷ ٭ ٭ ٭ ١٣ اپریل ٢٠٢٣ء

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad