پاکستان ،ملائیشیا کا تجارت، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پراتفاق - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, 20 November 2018

پاکستان ،ملائیشیا کا تجارت، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پراتفاق


پاکستان اورملائیشیا نے تجارت، معیشت، سیاحت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے آج(بدھ) کوالالمپورمیں وزیراعظم عمران خان اورملائیشیا کے اُن کے ہم منصب مہاتیرمحمد کے دوران ملاقات میں ہوا۔ بعدمیں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان ملائشیا کے وزیراعظم کوایک مدبر کی حیثیت سے دیکھتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کااقتصادی منظرنامہ تبدیل کرکے رکھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھی معیشت کے شعبے میں ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہم اپنے تفریحی اور سیروسیاحت کے مضافات کوملائیشیا کی طرزپربھرپورترقی دینگے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورملائیشیا میں دونوں حکومتیں بدعنوانی کے خاتمے کے نعرے سے اقتدارمیں آئیں۔
عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم کواگلے سال تئیس مارچ کے موقع پر یوم پاکستان کی تقریب میں انہیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت بھی دی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کوایک جیسے داخلی مسائل کاسامنا ہے اور انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے مذاکرات کاعمل جاری رکھنے پراتفاق کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری، نجکاری اورسیاحت سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا۔
Imran Khan Speach In Malaysia

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad