آئی فون بنانے والی کمپنی پر مقدمہ درج - Taza Tareen%تازہ ترین

اشتہار لگوانے کیلئے رابطہ کریں


Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, 17 December 2018

آئی فون بنانے والی کمپنی پر مقدمہ درج


آئی فون ایکس سیریز میں اسکے اسکرین سائز اور پکسل میں مبینہ طور پر غلط بیانی پر امریکا میں ایپل پر مقدمہ کردیا گیا ہے۔ امریکی عدالت میں دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایپل نے اپنے آئی فون ایکس سیریز اور اسکے پکسل سے متعلق مبینہ طور پر غلط بیانی کی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس، ایکس ایس اور ایکس ایس میکس کے اسکرین سائز بیان کردہ تفصیلات کے مطابق نہیں ہیں اور اس میں اسکرین کے کونے کے حصوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔



 :مزید پڑھیں  

 درخواست میں ایپل کی کمپنی کیخلاف کلاس ایکشن اسٹیٹس کی اپیل کی گئی ہے ۔ مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ اپیل اپنے نئے فونز کی مارکیٹنگ آل اسکرین کے غلط دعووں کے ساتھ کررہا ہے۔ مقدمے میں مزید ایپل کے آئی فون ایکس کی اسکرین کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ آئی فون ایکس کا اسکرین سائز پانچ اعشاریہ آٹھ انچ بھی نہیں ہے بلکہ یہ پانچ اعشاریہ چھ انچ ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی فون کی اسکرین ریزولیشن تشہیر میں بیان کردہ اعداد یا سائز کے مطابق نہیں

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad